حسن اورحسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری انٹر پول کو ارسال

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اورحسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری انٹرپول کوارسال کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن اورحسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں، دائمی وارنٹ وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرپول کو ارسال کئے گئے ہیں، وارنٹ میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وارنٹ جاری ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے ۔