بتایا گیا نوازشریف کی طبیعت مزید خراب ہوئی ہے۔فائل فوٹو
بتایا گیا نوازشریف کی طبیعت مزید خراب ہوئی ہے۔فائل فوٹو

انتخابات میں دھاندلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ،نوازشریف

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے ، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کر یں گے ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا ہے کہ جو کچھ آج ہو رہا ہے اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے ۔ الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے ۔ الیکشن کمیشن تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے کیونکہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کسی اور کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں پیش کرنیوالے جوانوں کو سلیوٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اورانتخابات میں دھاندلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم آئین کے وفاداروں کے ساتھ ہیں ۔ نام ای سی ایل میں ڈالنے کے سوال پرانہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ایسے میں نام ای سی ایل میں ڈالنے سے کیا فرق پڑتا ہے ۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم آئین کے وفاداروں کے ساتھ ہیں ۔