اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملے پر نگراں حکومت نیب کے ساتھ مل کر انتظامات کررہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے،نیب کے ساتھ مل کر نگران حکومت نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملے پرانتظامات کررہی ہے،
انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی ۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ حکومت نوازشریف کی گرفتاری سے متعلق تمام سہولیات فراہم کرے ۔