حافظ آباد میں تحریک لبیک کے امیدوار سید وسیم کی گاڑی پر فائرنگ ، فائرنگ میں محمد وسیم اور اُن کے ساتھی محفوظ رہے،جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
تفصیلات کےمطابق حافظ آباد میںپی پی 70 پر تحریک لبیک کے امیدوار سید وسیم کی گاڑی پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ انتخابی مہم کے لیے اپنے ساتھیوں سمیت کار میں جارہے تھے۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
تاہم ملزم کا کہنا ہے کہ وہ سیکورٹی گارڈ ہے اور گولی اتفاقیہ چلی گئی تھی۔