خواجہ سرا عام انتخابات کی نگرانی کریں گے

اسلام آباد: خواجہ سرا 2018  کے انتخابات کا جائزہ لیں گے،ایک غیر سرکاری تنظیم ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹیبلیٹی (ٹی ڈی ای اے)نےخواجہ سراؤں کوعام انتخابات میں انتخابات کی نگرانی کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔
پراجیکٹ منیجر زاہد عبداللہ کےمطابق25،25ممبران کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے یہ کام سر انجام دیں گے ان ممبران کو الیکشن ڈے پر آبزرویشن کرنے کی تربیت ٹی ڈی ای اے کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ممبران کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کارڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ یہ افراد بذات خود ہر پولنگ اسٹیشن پر جاکر جائزہ لے سکیں۔
پراجیکٹ منیجر زاہدعبداللہ کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے کل 375 ممبران الیکشن ڈے کے حوالے سے تمام تر انتخابی عمل کا جائزہ لیں گے جن میں 125 خواجہ سرا، 125 جسمانی طور پرمعذورافراد اور 125 خواتین شامل ہیں۔