کراچی:سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر ردعمل دیتےہوئےپیپلز پارٹی کے رہنمااعتزازاحسن نے کہا کہ نواز شریف لندن آتے جاتے رہتےہیں ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا بلکہ آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ سابق صدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پردکھ ہواہےکیوں کہ آصف زرداری ابھی ملزم نہیں ہے،کوئی ریفرنس بھی نہیں،آصف زرداری کیخلاف چارج شیٹ جاری ہوئی اورنہ جرح ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اور جعلی ٍاکاؤنٹ پر اٹارنی جنرل کی جمع کردہ رپورٹ کی بنیاد پر سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے۔