لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیب کوبیان ریکارڈ کرا دیاانہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر کراچی  میں تفتیشی افسر کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں کی انکوائری کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھاجس پر مفتاح اسماعیل نے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے کہاکہ نیب کے تفتیشی افسر نے ایل پی جی سے متعلق بات کی ہے تاہم نیب والوں کو بتایا کہ میں کسی کرپشن میں ملوث نہیں رہا۔

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بات کرتےہوئے لیگی رہنما کا کہناتھاکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی واپسی ایک مثال ہے۔