نوازاورمریم کی اسلام آباد منتقلی کیلئےہیلی کاپٹر فراہمی کی منظوری

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرکے ہیلی کاپٹر کے ذریعےلاہور سے اسلام آباد منتقل کرنےکیلئے ڈی جی نیب لاہور نےچیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو خط لکھا تھا۔
حکومت نے دونوں رہنمائوں کو اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے کا فیصلہ کر لیا ہےاور یہ فیصلہ سیکرٹری داخلہ کے زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار نگران صوبائی حکومت ہو گی اور وہیں سے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مجرموں کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا،امیگریشن حکام نواز شریف اور مریم کو گرفتار کر کے نیب کے حوالے کریں گے جبکہ صورتحال دیکھ کر انھیں احتساب عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ ہو گا۔