حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ کیلئے نیب درخواست نامکمل قرار

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ نے نیب کی ریڈ وارنٹ کی درخواست نامکمل قرار دے دی۔
نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین نواز اور حسن نواز کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے نیب کی ریڈ وارنٹ کی درخواست کو نامکمل قرار دے دیا۔ جس کے بعد وزارت داخلہ نے کوائف مکمل ہونے تک انٹرپول سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔