بھارتی جارحیت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ جس کے باعث وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور 20 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے پر حریت رہنماؤں یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کی اپیل پر پورے کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
حریت قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے وادی بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی۔حریت قیادت نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارتی فوج نے وادی میں آپریشن آل آؤٹ دوبارہ شروع کردیا ہے جس کا مقصد کشمیر کے لوگوں کا قتل عام اور انہیں ہراساں کرنا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
دریں اثناء گزشتہ روز بھارتی فورسز کی گولی کا نشانہ بننے والے تینوں کو شہداء کو آج سپرد خاک کر دیا گیا۔