اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان بنی گالا میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا اورانتخابات پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین کو 22 جولائی کولیاقت باغ میں جلسے میں شرکت کی یاد دہانی بھی کرائی ۔ عمران خان 22 جولائی کو لیاقت باغ کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 22 جولائی کو بہت بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں اورعمران خان اس جلسے سے خطاب کریں گے۔