نوازشریف کےاستقبال کی ریلی روکنے کیلئے لاہورپولیس ایکشن میں آگئی

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی جمعہ کو پاکستان آمد کے پیش نظران کے استقبال کیلئے مسلم لیگ ن کی ریلی کو روکنے کیلئے لاہور پولیس ایشن میں آگئی ہے ۔ پولیس وہ کنٹینرز قبضے میں لے لئے گئے جنھیں راستے روکنےکیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس سلسلے انتظامیہ نے لاہور پولیس کوایئرپورٹ جانے والے تمام راستے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اورتھانوں کے ایس ایچ وز کو دو دو کنٹینرزقبضے میں لینے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے کنٹینرز قبضے میں لیکر تھانوں کے باہرکھڑے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ایئرپورٹ کے راستوں کو بند کرنے کی ذمہ داری ایس ایچ اوز کے سپرد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی طرف جانے اورتوڑ پھوڑ کی کوشش کرنیوالوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے کیلئے کارکنوں کو کال دی ہے اوراستقبالی ریلی میں ملک بھر سے کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔