بھارتی شہرممبئی کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ٹرین سروس معطل اور وزارت تعلیم نے اسکول اور کالجز بند کرا دیئے ہیں۔ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ حکام کے مطابق بارش اور ہواؤں کی وجہ سے مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
شہر کے متعدد نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں اورہزاروں افراد کو کمربرابر پانی سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ممبئی میں آب رسانی کا ایک بڑا ذریعہ سمجھی جانے والی تلسی جھیل بھی موسلا دھار بارش کے سبب لبریز ہوکر سڑکوں پر بہنے لگی۔
24 گھنٹوں کے دوران ممبئی میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔