مانٹریال:کسی بھی کام کی مشق انسان کی ذہنی صلاحیت کو بڑھاتی ہےلیکن کچھ اور بھی ہے جس پر عمل کرکے آپ ذہنی کارکردگی کو بہتر بناسکتے ہیں۔
جی ہاں!ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف 15 منٹ کی ورزش ذہنی صلاحیت اور یادداشت میں میں اضافے کا باعث ہوسکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق مختصر سی جاگنگ یا سائیکلنگ آپ کے دماغ کی ربط سازی اور کارکردگی کو بڑھاتے ہوئے سیکھنے کے عمل میں تیزی اور اسے یادداشت میں محفوظ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ صرف 15 منٹ کی ورزش دماغ کی حالت کو بے عیب حالت میں لاکر یادداشت کو بڑھاتی ہے لیکن محققین کے مطابق اس استحکام کے عمل میں ایک دن لگتا ہے۔
میک گل یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے چند افراد کو ٹاسک دیا جس کو مکمل کرنے کے بعد ان میں سے آدھے افراد نے 15 منٹ تک ورزش کی۔
محققین کے مطابق ورزش کے بعد ان افراد کے دماغ کی سرگرمی کم دکھائی دی لیکن یہ ایک اچھا عمل ثابت ہوئی کیونکہ جب وہ اگلے روز اسی کام کو کرنے کیلئے اسی کمرے میں واپس آئے توورزش کرنے والے افراد نے اس کام کو بہتر انداز میں انجام دیا۔