لندن :سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر گذشتہ چند روز سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن مسلسل احتجاج اور شدید نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ2 روز قبل پی ٹی آئی کے مشتعل افراد نے نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا گیا اور ان کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی گئی
تاہم اس احتجاج کے بعد اب برطانوی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئےوہاں موجود ہے ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد آج بھی وہاں موجود ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بڑی تعداد میں آ چکے ہیں اور اپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں ۔