وزارت آبی وسائل کا ڈیموں کی تعمیر کے لیے امداد کا اعلان

 

اسلام آباد: وفاقی وزا رت برائے آبی وسائل نے بھی دیا مربھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے امداد کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت برائے آبی وسائل کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری برائے آبی وسائل اپنی 15 دن کی تنخواہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں دیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت برائے آبی وسائل اوروفاقی سیلاب کمیشن کے گریڈ 17 کے ملازمین اپنی تین دن کی تنخواہ اور گریڈ 16 کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ بھی فنڈ میں دیں گے۔