ادارہ امراض قلب میں آج دوسرے مریض کو مصنوعی دل لگایا جائے گا

 

کراچی : قومی ادارہ امراض قلب میں دوسرے مریض کوآج میکنیکل ہارٹ لگایا جائے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

قومی ادارہ امراض قلب میں پہلی بار خاتون کولگائے جانے والا میکنیکل ہارٹ کے بعد مریضہ نفیسہ میمن کی حالت بہتری کی جانب ہے۔ میکنیکل ہارٹ لگانے والے معروف سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری کا کہنا تھا کہ نفیسہ کے تمام طبی ٹیسٹ نارمل آرہے ہیں، بلڈ پریشر، نبض ، دل کی دھڑکن وغیرہ سب نارمل ہیں تاہم مریضہ کی مسلسل نگہداشت کی جارہی ہے جس میں پیرا میڈیکل ونرسنگ عملہ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے،

انھوں نے بتایا کہ قومی ادارہ امراض قلب میں دوسرے مریض کوآج ہسپتال میں میکنیکل ہارٹ لگایا جائے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔