اسرائیل کا گولن کی پہاڑیوں کے قریب شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ

گولن کی پہاڑیوں کے قریب میزائلوں سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، شامی سرکاری ٹی وی

               
July 12, 2018 · بام دنیا

دمشق: اسرائیل نےگولن کی پہاڑیوں کی دوسری طرف شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ شامی فوجی پوسٹوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کی حدود میں آنے والے ڈرون کو گرانے اور پھر مزاحمت کے بعد شامی فوج کی تین پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس کا کہناہے کہ شام اپنی حدود سے سرحد پار کارروائیاں روکنے کا ذمہ دار ہے، اگر سرحد پار سے کارروائیاں ہوئیں تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔