انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پاکستان کو ویزا جاری کرنے کی یقین دہانی
ہاکی ورلڈ کپ کا 14واں ایڈیشن رواں سال 28نومبر سے 16دسمبر تک بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں منعقد ہو گا
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نےیقین دہانی کرائی ہے کہ رواں سال بھارت میں شیڈول ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو ویزا کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔
اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزا کے حصول کے حوالے سے ایف آئی ایچ کے سربراہ نریندر بترا سے ہماری تفصیلی بات چیت ہوئی اور ان سمیت تمام آفیشلز نے ہمیں ہدایات دیں کہ ورلڈ کپ کے ویزا کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی درخواستیں جمع کرانے کا کام بروقت شروع کردیں تاکہ ویزا کے اجرا میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کا 14واں ایڈیشن رواں سال 28نومبر سے 16دسمبر تک بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان سمیت دنیا کی 16ٹیمیں شرکت کریں گی۔