فیفارورلڈکپ میں خوبصورت اور پرکشش خواتین کی کوریج پرپابندی

ماسکو:ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ان خدشات کا اظہار کردیا گیا تھا کہ عالمی کپ میں آںے والے شائقین کو روس میں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن حیران کن طور پر اس ایونٹ کے دوران خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات نے سب کو حیران کردیا۔

انسانی رویوں سے متعلق ماہر نے تصدیق کی کہ عالمی کپ 2018 کے دوران نسلی تعصب سے زیادہ جنسی تعصب زیادہ بڑا مسئلہ رہا اور اس کے کئی واقعات سامنے آئے۔

ورلڈ کپ کے دوران روس کی سڑکوں پر فینز کی جانب سے خواتین رپورٹرز اور برڈ کاسٹرز کو ہراساں کیا گیا اور فیفا کو مختلف مستند ذرائع سےجنسی ہراسگی کے کل 30 سے زائد واقعات رپورٹ کیے گئے۔

ورلڈ کپ میں سامنے آنے والے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیفا کے ڈائیورسٹی پروگرام کے سربراہ نے کہا کہ فیفا چاہتا ہے کہ مستقبل میں براڈکاسٹرز اسٹیڈیم میں موجود پرکشش خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز انتہائی کم سے کم دکھائیں۔

فیڈریکو اڈیچی نے کہا کہ فیفا اس مسئلے کے حوالے سے قومی براڈ کاسٹرز اور اپنی ذاتی پروڈکشن ٹیم سے مفصل بات چیت کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

پوار نے کہا کہ جنسی ہراسگی کے جو واقعات سامنے آئے ان میں آدھے واقعات میں خواتین براڈ کاسٹرز کو نشانہ بنایا گیا جس وقت وہ اپنے ٹی وی پر براہ راست کوریج میں مصروف تھیں جبکہ انہوں نے اندازہ لگایا کہ خواتین کو نشانہ بنانے کے 10 گنا زیادہ واقعات رونما ہوئے ہوں گے جنہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔