بورے والامیں یوسی چیئرمین کو قتل کردیا گیا

 

لاہور : بورے والا کے نواحی گاؤں114ای بی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے چیئرمین یونین کونسل نثاراحمدولیکا کو قتل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق یوسی چیئرمین جنازہ پڑھ کرواپس آرہے تھے کہ گاؤں سے باہر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نثار ولیکا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

چوہدری نثار احمد ولیکا تحریک لبیک کے امیدوار ارسلان ولیکا کے چچا تھے۔ اس سے قبل نثار احمد ولیکا خود بھی اس حلقہ229 سے امیدوار تھے لیکن ان کے کاغذات نامزدگی چیئرمین یونین کونسل کی حیثیت سے استعفیٰ نہ دینے پر مسترد کر دیئے گئے تھے۔پولیس نے ان کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کردی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔