پی ٹی آئی (ن) لیگ کے احتجاج میں مداخلت نہیں کرے گی :نعیم الحق

 

اسلام آباد :پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے احتجاج پر نوٹس لینا حکومت کا کام ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائیگی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے زیادہ لوگ شائد نہ آئیں ۔ اس حوالے سے ہمارے کارکن اور رہنما لاتعلقی کا اظہار کریں گے ۔ نواز شریف کو قانون کا احترام کرتے ہوئے اپنے آپ کو گرفتاری کیلئے پیش کردینا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں انتشار پیدا ہو چکا ہے ۔ لاہور میں ہماری پارٹی کی بہت منظم تنظیم ہے لیکن مسلم لیگ ن جو بھی احتجاج کرتی ہے کرے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے ۔ اس پر ایکشن لینا حکومت کا کام ہے ۔ پشاور میں جلسے کے حوالے سے نعیم الحق نے کہا کہ اے این پی کے جلسہ میں خود کش دھماکہ کے نتیجے میں شہادتوں کی وجہ سے ہم نے پشاور کا جلسہ منسوخ کردیا ہے ۔