جرمنی کے ہوٹل میں افغان شہری کی خودکشی

 

فرینکفرٹ : جرمنی سے ملک بدر ہونے والے 69 افغانوں پر مشتمل گروپ میں سے ایک شخص نے ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 برس کے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اس شخص کی ہلاکت کے بعد جرمن وزیر داخلہ اوسٹ سیفر کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ پناہ نہ ملنے کے بعد 4 جولائی کو اس فرد سمیت دیگر افغانوں کو افغانستان ملک بدر کیا گیا تھا۔

اُنھیں اُس وقت واپس روانہ کیا گیا جب چانسلر آنجیلا مرکل کے حکمراں اتحاد سے تعلق رکھنے والےسیفرنے امیگریشن کے سخت گیر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔جس ہوٹل میں یہ افغان شخص مردہ پایا گیا وہ تارکین وطن کی بین الاقوامی تنظیم کی عارضی پناہ گاہ ہے جہاں افغانستان واپس آنے والے افراد کو رکھا جاتا ہے۔