کابل : مشرقی افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ یہ بات امریکی افواج کے ذرائع نے ایک بیان میں کہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں افغان سکیورٹی فورس کا ایک اہل کار بھی ہلاک ہوا، جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ امریکی محکمہ دفاع کی پالیسی کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت کا اعلان لواحقین کو مطلع کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد کیا جاتا ہے۔ اضافی اطلاع مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔