عمران خان کا نوازشریف سے300ارب واپس کرنے کامطالبہ

اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ مجرم اعظم ملک واپس آگئے ہیں۔ میاں صاحب اب 300 ارب روپے واپس کر دیں۔

اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی آگئی ہے جو تبدیلی رہ گئی وہ 25 جولائی کو آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن پر قابو پانے کے لیے نیب کو مضبوط اور ٹیکس چوروں کو ایف آئی اے اور نیب کےحوالے کریں گےجبکہ 8 ہزار ارب روپے پاکستان کے خزانے میں اکٹھا کرکے دکھائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نے تعلیم اور صحت کے لیے جو کام کیے وہ ملک بھر میں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کے پی میں کرپشن اور سفارش ختم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ قوم کو قسمت بدلنے کا موقع بار بار نہیں دیتا کیوں کہ پہلے ایک جاتا تھا تو دوسرا آجاتا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچے ہیں جہاں نیب نے انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔

اس سے پہلے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کی انتخابی مہم کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کرتےہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنی فتح کا مکمل یقین ہے،وزیراعظم بنے پر اینٹی کرپشن مہم کے اپنے کا وعدوں کا نمونہ پیش کروںگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آخری بال نہ ہوجائے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا لیکن اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا اور چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو غربت کے خاتمے کے لیے چین کی مثال اپنانی چاہیے اور اس سلسلے میں ہم نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی فوج جتنا عرصہ افغانستان میں رہیں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں انہیں اپنی فتح کا مکمل یقین ہے،وزیراعظم بنے پر اینٹی کرپشن مہم کے اپنے کا وعدوں کا نمونہ پیش کروں گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ وہ انتخابات میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آخری بال نہ ہوجائے۔