نوازشریف کے استقبال کیلئے منعقدہ ریلی ختم کرنے کا اعلان

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے نوازشریف کے استقبال کیلئے منعقدہ ریلی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ 25جولائی کو ہوگا۔

نجی ٹی وی چینلز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں نوازشریف کی استقبالیہ ریلی ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام خیروعافیت سے گھر جائیں۔

انہوں نےکہا کہ اب عوام 25جولائی کو ووٹ کے زریعے فیصلہ کریںگے کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف نے وطن آکر ثابت کردیا کہ وہ حق پر ہیں۔ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی ہی نوازشریف کی کامیابی ہے۔

ریلی ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد شہباز شریف ماڈل ٹائون روانہ ہوگئے