بھارت میں فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج- 6مزدور ہلاک

 

نئی دہلی : بھارت میں لوہے کی ایک فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 6مزدور ہلاک جبکہ متعدد بے ہو ش ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھراپردیش کے ضلع اشت پور میں واقع فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 6 مزدور ہلاک جبکہ متعد بے ہوش ہوگئے،

بےہو ش ہونیوالوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گیس کا اخراج ایک تجربے کے دوران ہوا تاہم ابھی اس حوالے سے مزیدتحقیقات جاری ہیں۔