جرمنی میں گزشتہ ماہ گرفتار کئے گئے اسامہ بن لادن کے سابق ذاتی محافظ کو ملک سے بے دخل کر دیا گیا ۔
جرمن حکام کے مطابق 42 برس کے سمیع اے کو تیونس ڈی پورٹ کرکے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
انتظامی عدالت نے اس ضمانت کے بعد کہ تیونس میں انہیں تحفظ حاصل ہو گا بھیجا گیا ہے ۔ سمیع گزشتہ کئی برسوں سے جرمنی کے شمال مغربی شہر بوخم میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پزیر تھے ۔
واضح رہے کہ سمیع نے عدالت میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ واپس بھیجنے پر اس پر تشدد ہوسکتا ہے۔
تاہم جرمن حکام کا کہنا ہے کہ انہیں عدالتی حکم دیر سے موصول ہوا اور اس وقت تک سمیع اے کو ڈی پورٹ کیا جاچکا تھا۔
تیونس سے تعلق رکھنے والے سمیع اے نے افغانستان میں چند مہینے القاعدہ نیٹ ورک کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے محافظ کے طور پر خدمات سر انجام دی تھیں۔