یمن میں یو اےای کے اقدامات جنگی جرائم ہیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل

 

صنعا:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یمن کی خفیہ جیلوں میں بند قیدیوں سے متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے سلوک جنگی جرائم ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یمن میں متحدہ عرب امارات کی خفیہ جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدامات جنگی جرائم ہیں اور اس سلسلے میں فوری تحقیقات کا آغاز کیا جانا چاہئے۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یمن میں متحدہ عرب کے فوجی اپنی بنائی ہوئی خفیہ جیلوں میں قیدیوں کو شدید ترین اذیتیں دے رہے ہیں،جنوبی یمن میں 18خفیہ جیلیں ہیں جنھیں متحدہ عرب امارات اور اس کے اتحادی ملکوں کے فوجی چلارہے ہیں اور ان جیلوں میں 2ہزار سے زائد یمنی شہری قید ہیں۔