صرف عمران خان کیلئے حالات سازگار کیوں؟بختاور بھٹو

 

کراچی :آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ صرف طالبان خان کے جلسوں کیلئے حالات محفوظ اور سازگار کیوں ہیں؟ بلاول بھٹو کو جلسے نہیں کرنے دیئے جارہے، افسوس کہ مستونگ میں ایک سو سے زائد لوگ مارے گئے لیکن قومی سطح پر کوئی آہ و بکا سنائی نہیں دی۔

بختاور بھٹو نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان طالبان کے ترجمان ہیں، کے پی کے میں مدارس کو کروڑوں روپے دینے کےبدلے میں انہیں کچھ تو فائدہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ پر خاموشی کا رویہ انتہائی شرمناک ہے، پشاور، بنوں اور مستونگ میں دہشت گردی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے،سیکورٹی امورکون دیکھ رہا ہے؟