ماسکو:فیفاورلڈ کپ 2018کے اختتام پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور روسی صدر پیوٹن ا سٹیڈیم میں آگئے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں گلے لگ کر مبارکباد دی ۔
صدر اور کھلاڑیوں کی ملاقات جاری ہی تھی کہ اچانک بارش شروع ہوگئی اور فرانسیسی صدر کے پیچھے کھڑے ان کے سیکیورٹی گارڈ نے بارش سے بھیگنے سے بچانے کیلئے میکرون کے سر کے اوپر ’’ چھتری ‘ ‘ کر دی ، مگر میکرون ’’چھتری ‘‘ کے سائے سے باہر ہو کر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے گلے ملتے رہے اور ان کا جوش بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں داد بھی دیتے رہے
جبکہ اس موقع پر روس کے صدر پیوٹن بھی ان کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے رہے ۔