نوابشاہ:گرینڈ ڈیموکریٹک لائنس کے سربراہ پیرپگارا پیر صغبت اللہ شاہ راشدی نے کہا ہے کہ نیب کو آصف زرداری کی کرپشن کیوں نہیں نظر آرہی ہے۔
نوابشاہ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے انتخابی جلسے کا انعقاد کیا اور بھرپور سیاسی قوت دکھائی ،اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو، ناہید خان، صفدر عباسی ،ظفر علی شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
پیرپگارا نے یہ بھی کہا کہ اگر حکمران مزید رہتے تو ملک کاحال مزید برا ہوتا،بھاشا ڈیم میں حصہ ڈالنا قومی فرض ہے، نیشنل ایکشن پلان حکمرانوں نے چلنے نہیں دیا۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو دیوار سے لگادیا گیا ہے، نیب کو آصف علی زرداری کی کرپشن کیوں نہیں نظر آرہی۔
پیر صدرالدین شاہ نے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، پیپلزپارٹی کو اب تک لیڈر نہیں ملا،وہ دن چلے گئے جب یہ پیسوں سے ووٹ لیتے تھے۔