لندن:ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نےکیون اینڈرسن کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا جبکہ ویمنز میں اینجلیک کربر نے سرینا ولیمز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی ہے۔
مینز سنگلز فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن سے تھا ،میچ میں جوکووچ نےاینڈرسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی جبکہ جوکووچ کی جیت کا اسکور 2-6، 2-6 اور 6-7 رہا تھا۔
اس طرح جوکووچ نے چوتھی مرتبہ ومبلڈن کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ یہ مجموعی طور پر جوکووچ کا 13 واںگرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔
دوسری جانب مینز فائنل سے پہلے ومبلڈن کے ویمنز سنگلز فائنل میں اینجلیک کربر کا سرینا ولیمز سے مقابلہ تھا جہاں سرینا کو اسٹریٹ سیٹس میں مات ہوئی جبکہ فتح حاصل کرنے والی کربر کی جیت کا اسکور 3-6 اور 3-6 تھا۔