’ شریف برادران دہشت گرد کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شریف برادران ملکی قوانین کے تحت دہشت گردی کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔

ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہبازشریف نے ٹھیک کہا جیلوں میں دہشت گردوں کا ٹرائل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز،شہباز سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14شہریوں کو قتل کرنے کے نامزد ملزم ہیں ،شریف برادران پر معاشی دہشت گردی کا عدالتی ٹھپہ لگ چکا۔

پی ٹی اے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں فیصلہ کے منتظر ہیں،نواز شریف دہشت گرد ہے جیل میں بی کلاس دہشت گرد کا استحقاق نہیں ۔

ڈاکٹر طاہر القادری کاکہناتھا کہ نواز شریف کو استحقاق رکھنے والے قیدی کے ساتھ بطورمشقتی لگایا جائے،یہی جیل مینول ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنرا سٹیٹ بینک کا بیان ہوشرباء ہے کہ ادھار لے کر بھی معاملات چلانے مشکل ہو گئے ہیں ۔