شہبازشریف لاہور شو کی ناکامی کا ملبہ انتظامیہ پر مت ڈالیں۔پرویزالہی

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لاہورکا شو شہباز شریف کی ناکامی ہے، ملبہ انتظامیہ پر مت ڈالیں۔

این اے 69گجرات میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز اپنی غلطیاں دوسرے پر ڈال دیتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرم کو جیل بھجوا کر کیا غلط کیا؟

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرم کوجیل بجھوا کرکیاغلط کیا، صاف پانی کے منصوبے میں بھی اربوں کی کرپشن سامنے آئی ہے۔

پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف کب سےازخود الیکشن کمیشن بن گئے؟صاف پانی کے منصوبے میں بھی اربوں کی کرپشن سامنے آئی ہے،نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کا تکبر زمین بوس ہونے والا ہے۔