سیول: روسی جنگی جہازوں نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر کوریا کی جانب سے روس سے شدید احتجاج کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے دو جنگی جہازجنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہو ئے تھے جنہیں جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے وارننگ بھی دی۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے سیول میں روسی سفارت خانے کے افسر کوکوریا دفتر خارجہ طلب کیا اور اپنی فضائی سرحد میں دو روسی فوجی جہازوں کے داخلے پرشدید احتجاج کیا ۔
روس کے فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس کےTU-95 جنگی جہازبحر اوقیانوس کے مشرقی حصے میں واقع جاپانی سمندر اور اس سے ملحق علاقوں میں محو پرواز تھے کہ جنوبی کوریا کے ایف 15 اور ایف 16طیاروں نےانہیں تنبیہ کی۔ روس کے طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی ایک دن میںچار مرتبہ خلاف ورزی کی ، ان خلاف ورزیوں کا دورانیہ تین گھنٹوں سے بھی زیادہ رہا۔