یورپی یونین کے رکن ممالک اور چین ،روس سبھی امریکہ کے دشمن ہیں۔ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اور چین و روس سبھی امریکہ کے دشمن ہیں۔
امریکی ٹی وی کو دیئےگئے ایک نٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے بہت سے دشمن ہیں جن میں یورپی یونین ، روس اور چین بھی شامل ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی شعبہ میں یورپی یونین ، چین اور روس کی امریکہ کے ساتھ دشمنی اور عداوت عیاں ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں یورپی ممالک کے رہنماؤں کا احترام کرتا ہوں، لیکن تجارتی لحاظ سے انہوں نے ہم سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، روس بھی کئی پہلوؤں سے ہمارا دشمن ہے، رہا چین تو وہ ہمارا اقتصادی حریف ہونے کی بنا پر دشمن ہے، اگرچہ یہ ممالک دشمن ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب برے بھی ہیں بلکہ اس سے مراد ہے کہ وہ ہمارا حریف ہے۔
ادھر یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں، انہیں دشمن قرار دینے والے لوگ دراصل جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔