بال ٹیمپرنگ کیس:سری لنکن کوچ،کپتان اور منیجرمعطل

بال ٹیمپرنگ کیس :سری لنکن ٹیم کے کوچ ،کپتان اور منیجرکومعطل کردیاگیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینٹ لوشیا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ کیس میں آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے سری لنکن کپتان، کوچ اور منیجر کو سزائیں سنائیں،
آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کپتان دنیش چندی مل، کوچ ہتھورا سنگھے اور منیجر گرو سنہا کو بطور سزا 2 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچوں کے لیے معطل کیا گیا ہے،جبکہ چندی مل، ہتھورا سنگھے اور گرو سنہا پر 8، 8 ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی لاگو کیے گئے ہیں۔