بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع مڈناپورمیں وزیراعظم نریندرمودی عوامی اجتماع سے خطاب کرنے پہنچے تھے تاہم جلسہ کے شرکاء کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لئے نصب ٹینٹ اچانک شرکاء پر گرگیا جس کی زد میں آکر67 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم نریندرا مودی نے جلسہ گاہ کا ٹینٹ گرنے پرتقریر روک کر امدادی کام کی نگرانی کی، ادھوری تقریرکو مختصر کرنے کے بعد وہ زخمیوں کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے اوراسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اسپتال کے دورے کے دوران زخمی خاتون کارکن نے وزیراعظم سے آٹوگراف بھی لیا۔