عسکری پارک کی انتظامیہ پر ’غیر ارادی قتل‘ کا مقدمہ درج

کراچی: عسکری پارک میں گزشتہ روز گرنے والے جھولے سے ایک بچی کی ہلاکت اور 24 افراد کے زخمی ہونے پر پی آئی بی تھانے نے پارک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گلشن کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) غلام مرتضیٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ پارک کی انتظامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

آفیسر کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کو ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے کیوں کہ مرنے والی بچی کے والد عبدالصمد نے پارک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا تھا۔

ایف آئی آر کو پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 319 اور 337 (ایچ-1) کے تحت درج کیا گیا۔