جنوبی افریقہ -کان میں آگ لگنے سے 5مزدور ہلاک
کمپنی انتظامیہ سمیت سرکاری افسران نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی
July 17, 2018 · بام دنیا
جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ میں تانبہ کی ایک کان میں آگ لگنے سے 5کان کن ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کان کن اپنے کام کاج میں مصروف تھےکہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

دوسری جانب کمپنی کی انتظامیہ سمیت سرکاری افسران اور منظم ورکروں کی تنظیم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی گہری اور خطرناک کانوں میں حفاظتی معیار کا فقدان ایک بڑا مسئلہ ہے ،سونے اور پلاٹینیم کی کانوں میں اس طرح کے واقعات زیادہ ہورہے ہیں۔