روس ، امریکا کے تعلقات اب تبدیل ہو چکےہیں، ٹرمپ

ماسکو:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور امریکا کے تعلقات اب تبدیل ہو چکے ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلسینکی کے صدارتی محل میں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ اور پیوٹن نے ملاقات کو تعمیری اور کامیاب قرار دیا۔

اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ روس کے ساتھ تعمیری مذاکرات نے امن کی نئی راہیں کھولی ، صدر پیوٹن ایک اچھے حریف ہیں اور یہ ان کے لیے میری جانب سے تعریفی جملہ ہے ۔

ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات میں باہمی امور کے ساتھ، ایران، شام اور دیگر عالمی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ روسی صدر نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں صدور نے اتفاق کیا کہ سیاستدانوں کے مقابلے میں ان کی فوجیں زیادہ بہتر انداز میں ساتھ مل کر کام کررہی ہیں جس کی ایک مثال شام میں دونوں افواج کی کارکردگی ہےتاہم دونوں صدرو نے مستقبل میں بھی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔