نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم کی طبیعت ناساز ہو گئی

 

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ،جس کے باعث شہباز شریف اپنا دورہ مختصر کر کے فوراً جاتی امراروانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کاہنہ میں خطاب کر رہے تھےکہ انہیں والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کا علم ہوا جس پر وہ فوراً اپنا دورہ مختصر کر کے جاتی امراکے لئے روانہ گئے۔ شہباز شریف نے پیر کے روز بینک اسٹاپ، نشتر کالونی، یوحنا آباد، گجومتہ اور حلقے کے دیگر علاقوں کے دورے پر کئے جہاں انہوں نے عوام سے خطاب بھی کیا۔ جب وہ کاہنہ پہنچے تو والدہ کی طبیعت ناسازی کا علم ہوا جس پر وہ دورہ مختصر کر کے جاتی امراچلے گئے۔