قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو الیکشن میں شکست ہو گی :اعجازاحمد چوہدری

 

لاہور: تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما و امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدی نے حلقہ میں پی پی 166,167,168سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ ، نذیر چوہان اور فیاض بھٹی کے ہمراہ انتخابی مہم چلائی ، اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ غریب قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو 25جولائی کو عبرتناک شکست ہو گی ، یہاں کے لوگ مسائل کا شکار ہیں ، پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے –

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آ گیا ہے ،احتساب کورٹ کے فیصلے سے قانون وانصاف کا بول بالا ہو اہے ، نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیرون ملک اثاثے فروخت کر کے پیسہ واپس قومی خزانے میں جمع کروایاجائے ۔