نجم سیٹھی کے زیر صدارت پی سی بی کا سالانہ اجلاس

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت بورڈ کا سالانہ اجلاس ہوا۔
پاکستا کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوارٹر میں منعقد اجلاس میں ملک بھر سے ڈسٹرکٹس اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بجٹ کی منظوری اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا اور جنرل کونسل سے گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے الحاق کی منظوری لی جائے گی۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی بڑا کامیاب قدم رہا۔ ٹارگٹ آسان نہ تھا تاہم میں نے اور میری ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکا کا پاکستان آنا ایک بہت بڑا قدم تھا۔ پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کے دورے سے انٹرنیشنل کمیونٹی کا اعتماد بڑھا ہے۔ ہم کرکٹ کھیل سکتے ہیں، کھلا سکتے ہیں اور اب اس کو مزید آگے بڑھانا ہے۔