دبئی: متحدہ عرب امارات انتظامیہ نے 18 سال سے کم عمر بچوں کو ویزا فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لئے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی۔
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں سیاحت کی غرض سے آنے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی گئی ہے یہ قانون ہر سال موسم گرما کے دوران 15 جولائی سے 15 ستمبر تک لاگا ہوگا۔
اس نئے قانون سے نہ صرف سیاحت پر آنے والے خاندانوں کے لئے کافی مددگار ثابت ہوگا بلکہ اس سے گھرانوں کی سیاحتی لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی۔
کابینہ کے اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کی عالمی سیاحت کے شعبہ میں حیثیت مزید نمایاں ہوگی اور یہ اقدام دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ بھی کرے گا۔