ہوائی۔ آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا کشتی پر گرگیا،23سیاح زخمی
لاوا بم کشتی کی چھت پھاڑتے ہوئے اندر داخل ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیاح کی ٹانگ ٹوٹ ہوگئی۔
امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ میں واقع آتش فشاں کے دھانے سے ایک لاوا بم پھٹ پڑا جو قریبی موجود سیاحوں کی کشتی کی پر آن گرا۔
لاوا بم چھت پھاڑتے ہوئے کشتی میں داخل ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیاح کی ٹانگ ٹوٹ ہوگئی جب کہ دیگر 22 سیاح زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق زخمیوں میں سے تین کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر سیاحوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہوٹل روانہ کردیا گیا ہے۔