شامی فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کےحملے میں 9اہلکار ہلاک

بیروت: شامی فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 9 شامی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
شام میں انسانی حقوق کےحوالے سے کام کرنے والی برطانیہ کی تنظیم کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایرانی انقلابی گارڈ کے مرکز پر حملہ کیا جو نیراب ملٹری ایئرپورٹ کے پاس واقع ہےاورحملے میں تقریباً 6 شامی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم دیگر ہلاک شدگان کی قومیت کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا۔
تنظیم کے مطابق شامی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبہ حلب میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا،ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فوجی ٹھکانہ شامی فورسز کے اتحادی ملک ایران کے حمایتوں کے زیر اثر تھا۔
تنظیم کے سربراہ عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ مذکورہ فوجی ٹھکانے پر اسلحہ موجود نہیں تھا تاہم اس مقام سے اتحادی فوجیوں کے لیے لوجسٹک اور خوراک کی ترسیل کے امور انجام دیئے جاتے ہیں۔