بھارتی پولیس نے 11 سالہ بچی کو کئی ہفتوں تک مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 17 ملزمان کوحراست میں لے لیاہے۔
پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں رہائشی عمارت کے سیکیورٹی گارڈز، پلمبر اور لفٹ آپریٹر شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 66 سالہ لفٹ آپریٹر نے اس وقت بچی پر حملہ کیا جب وہ اسکول سے واپس آکر کمپلیکس میں سائیکل چلا رہی تھی جس کے بعد انہوں نے دیگر افراد کو مبینہ طور پر مدعو کیا جو باہمی طور پر بچی سے زیادتی کی ویڈیو بناتے رہے، جبکہ ملزمان نے بچی کو سکون کے انجیکشنز لگائے اور منشیات والی سافٹ ڈرنک پلائی۔
بچی سے زیادتی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بچی نے اپنے والدین کو بتایا جنہوں نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔
مقامی پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ’معاملے کے تمام پہلو سامنے لانے کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہے، جبکہ متاثرہ بچی کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔