دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی مشہورشخصیات میں باکسرز، فٹبالر، اداکار، جج، مارشل آرٹ ایکسپرٹس اور میوزک بینڈز شامل ہیں۔
امریکی باکسرفلائڈ مے ویدراس فہرست میں پہلے نمبرپرہیں ، ان کی سالانہ آمدنی 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔
مشہورامریکی اداکارجارج کلونی سالانہ 23 کروڑ90 لاکھ ڈالرآمدنی کے ساتھ فوربس کی فہرست میں دوسرے نمبرپرہیں۔
ٹاپ 10 میں شامل سب سے کم عمرانٹرٹینرامریکی ماڈل کائلی جینیر ہیں جو 16 کروڑ60 لاکھ ڈالر کمانے والی پہلی خاتون ہیں اوراس فہرست میں تیسرے نمبرپرہیں۔
امیرترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبرپرجوڈی شائنڈلن نامی 75 سالہ امریکی جج اورماہر قانون ہیں جو سالانہ 14 کروڑ70 لاکھ ڈالر معاوضہ لیتی ہیں۔
دی راک کے نام سے مشہور ریسلر اورادکار ڈیون جانسن 12 کروڑ40 لاکھ ڈالرمعاوضہ لے کر فہرست میں پانچویں نمبر پرہیں۔
فہرست میں آئیرش راک بینڈ یوٹواوربرطانوی بینڈ کولڈ پلے چھٹے اور ساتویں نمبرپرہیں۔
ارجنٹینا کے مشہورفٹبالرمیسی 11 کروڑ10 لاکھ ڈالر معاوضہ لے کر آٹھویں نمبرپرہیں جبکہ برطانوی گلوکارایڈ شیران 11 کروڑ ڈالر لے کر نویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔
مشہورپرتگالی فٹبالرکریسٹیانو رونالڈو 10 کروڑ80 لاکھ ڈالر کے ساتھ دسویں نمبرپرہیں جبکہ برازیلین فٹبالرنیمار تیرویں نمبرپرہیں۔
حیران کن طورپر ہرسال فوربزمیگزین کی اس فہرست میں جگہ بنانے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اس بارجگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم بالی ووڈ کے اکشے کمار76ویں اورسلمان خان 82 ویں پوزیشن پرہیں۔